Posts

آنت ‏کے ‏کیڑوں ‏کا ‏حکیمی ‏علاج

Image
  پیٹ کے کیڑے آنت کے کیڑے    ، دیدان امعاء ہیلو ، آداب اسلام علیکم میرا نام ہے ڈاکٹر عرفان   اور آپ دیکھ رہے ہیں   حکیمی علاج، آج کے ویڈیو میں ہم پیٹ یا آنتوں کے   کیڑوں   کے بارے میں جانیں گے ۔کہ یہ ہوتے کیسے ہیں، ان کی علامات   کیا ہیں، اور یونانی علاج کے بارے میں جانیں گے ۔اور ویڈیو کے آخر میں بچوں کے لئے کچھ بونس دوائیں   بتائی جائیں گی۔    پیٹ کے کیڑے   30 سے زیادہ قسم کے ہوتے ہیں، مگر ان کی تین   چار قسمیں بہت زیادہ کومن ہیں تھریڈ ورم   چنونے   1۔ چرنے 2۔ کدو دانے ،       ٹیپ وم 3 ۔ کیچوے  راونڈ ورم 4 ۔ ہوک ورم 1۔ چرنے   کو تھریڈ ورم   یا پن ورم بھی کہا جاتا ہے۔ اسکی   لمبائ   تقریبا 1 سینٹی میٹر تک ہوتی ہے ۔ انکے سر پر تین ہونٹوں والا منہ   ہوتا ہے ۔ یہ کرم نہایت چھوٹے ہوتے ہیں۔ دونوں سروں پر گاؤ دم ہوتے ہیں۔ یہ کرم اندھی آنت   یعنی   سیکم میں رہتے ہیں ۔ عام طور پر   بچوں کو زیادہ ہوتا ہے۔ دھاگ...

migraine Unani aspect and treatment

Image
مایٔگرین کو یونانی یا حکیمی اسطلاح میں درد شقیقہ کہا جاتا ہے یہ ایک قسم کا باری کا درد سر ہے جو عام طور پر آدھے سر میں اور کبھی سارے سر میں ہوا کرتا ہے بخارات سر کے کمزور حصے میں جمع ہو کر درد کا باعث ہوتے ہیں درد کی مدت چند منٹ سے لے کر کٔی دن تک ہو سکتی ہے۔ جب یہ درد شروع ہوتا ہے تو تھوڑی دیر میں سر پھٹتا ہوا محسوس ہونے لگتا ہے  مریض کو آنکھوں کے سامنے چنگاری نظر آتی ہے۔ بعض دفعہ درد کی شدت کی وجہ سے متلی اور قۓ بھی ہوجاتی ہے مایٔگرین اکثر موروثی ہوتا ہے ۔سخت محنت  عورتوں میں حیض کی خرابی ۔فاقہ کشی کمزوری متواتر شب بیداری بد ہضمی تیز روشنی کو دیکھنا تیز خوشبو کو سونگھنا کثرتِ جماع امراض گردہ ملیریا نظر کی خرابی وغیرہ اسکے اسباب ہیں علامات دورہ مرض شروع ہونے سے پہلے طبیعت سست اور سر گھومتا ہوا معلوم ہوتا ہے اور آنکھوں کے سامنے چنگاریاں نظر آتی ہیں پھر درد شروع ہوتا ہے جو پہلے کم ہوتا ہے اور بتدریج بڑھ کر تیز ہوجاتا ہے نبض کمزور ہوتی ہے چہرہ پھیکا ۔ متلی اور کبھی قۓ ہوتی ہے مریض جسمانی یا دماغی کام کرنے کے قابل نہیں رہتا ۔ آخر میں ایک طرف کی آبرو میں...